ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر

(ہاٹ لائن نیوز) ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر، سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کا جیل روڈ پر احتجاجی مظاہرہ، ہاؤس جاب کےمسائل کے ازالہ اور کوئٹہ میں گرفتار ڈاکٹرز کی رہائی کا مطالبہ کیا.

احتجاجی ینگ ڈاکٹرز نے کوئٹہ کے ڈاکٹرز پر تشدد کی مذمت اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے. احتجاجی ڈاکٹرز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پتلا بھی جلایا، ڈاکٹرز کا کہنا تھا بلوچستان میں سفید کوٹ پر لہو بہایا جا رہا ہے،ڈاکٹرز نے بیرون ممالک سے ایم بی بی ایس کرنے والوں کیلئے مناسب ہاؤس جاب کے مواقع فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا.

مظاہرین نے کہا نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں کے دور اقتدار میں ڈاکٹرز بے روزگاری ہورہے ہیں، مسائل کی داد رسی نہ کی گئی تو احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہوگا .


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107