13

مزدوری مانگنا جرم بن گیا

(ہاٹ لائن نیوز) تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ گکھڑ منڈی میں کام کی مزدوری مانگنا جرم بن گیا. مزدوری کی رقم مانگنے کی رنجش پر چھبیس سالہ محنت کش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، مقتول عمر فاروق انصاری سینٹری پائپ فٹنگ کا کام کرتا تھا، سینٹری فٹنگ کی اجرت مانگنے پر ملزم یاسر،جعفر اور حسن سے تلخ کلامی ہوئی، بعد ازاں ملزموں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں