خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناکامی

(ہاٹ لائن نیوز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناکامی پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے رہنما آمنے سامنے ،ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری،مریم اورنگزیب نے کہا اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا،شہباز گل بولے ایسے لگتا ہے جیسے ن لیگ پہلے نمبر پر آئی ہو۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے ٹویٹ پر رد عمل میں کہا ‏جب ووٹ اور اُمیدوار چوری کے ہوں، نعرے ، وعدے جھوٹ ، لوٹ مار کا بازار گرم ،کارکردگی صفر ہو ،عوام بے روز گاری ، مہنگائی اور غربت کا شکار ہو تو یہی حال ہوتا ہے،اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا۔

معاون خصوصی شہباز گل نے بھی مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے ٹویٹ داغ دیالکھا،مسلم لیگ ن کے بیان دیکھو تو ایسے لگتا ہے جیسے ن نمبر ایک پر آئی ہو،پی ٹی آئی کا رزلٹ برا آنے کی وجہ آپ نہیں ہیں بلکہ ہمارے اپنے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان کے ویژن سے ہٹ کر اپنے دوستوں کو غلط ٹکٹیں دیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ میں مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اورکارکن اس صورتحال میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں،اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا.

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی حکومت پرشدید تنقید کی،،،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بولے،دھاندلی شروع ہونے کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا،اب پی ٹی آئی والوں کیلئے الیکشن چوری کرنا مشکل ہوگیا۔

احسن اقبال بھی پیچھے نہ رہے اور حکومت پر طنز کے نشتر برسائے،،،اسلام آباد میں میڈیا گفتگو میں کہا عوام کو مبارک ہو ،،عمران نے پی ٹی آئی کی شکست کا نوٹس لے لیا،،،پی ٹی آئی اب ختم ہو رہی ہے کیونکہ عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی،،،حکومت نے چوبیس چوبیس گھنٹے سارا سال انتقامی کارروائیوں پر کام کیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107