12

مریم اورنگزیب عمران خان پر برس پڑیں

(ہاٹ لائن نیوز) پی ٹی آئی اور ن لیگ کے مابین   سیاسی وار اور جوابی وار ،  الزامات اور جوابی الزامات  کی سیریز میں ن لیگ کی طرف سے   مریم نواز کے بعد مریم اورنگ زیب نے بھی حصہ لیا ۔

 پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کےعوام نے عمران خان کی رخصتی کا اشارہ دےدیا ہے ،نااہل حکمران حسد کی آگ میں جل رہے ہیں، ملک کے معاشی اشاریے ٹھیک نہیں اور پی ٹی آئی حکومت نے تاریخی قرضے لیے۔ ترجمان مسلم لیگ نون نے  الزام عائد کرتے ہوئے  کہا کہ شہزاداکبر روز پی آئی ڈی میں بیٹھ کر کاغذ لہراتےتھے ،عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹ کرائی وہ مافیاز کے ماسٹر مائنڈ ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں