وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دی

 (ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری   جوابی وار کے ساتھ سامنے آئے اور  بلدیاتی الیکشن میں شکست پر سیاسی مخالفین کے تنقیدی حملوں کا جواب دیا .

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے جے یو آئی جیت گئی،فضل الرحمٰن کا اقتدار میں آنا بدقسمتی،لگتا ہے زرداری کی ڈیل نہیں ہوئی.

فوادچودھری کہتے ہیں ان کو امید ہوتی ہے تو پالش لے کر پہنچ جاتےہیں،پی ٹی آئی نہیں ہوگی تو کوئی قومی پارٹی نہیں ہوگی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں،سیاسی بونے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کیلئے بول رہے ہیں، کارکنوں کو چاہیےذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کو مضبوط کریں۔وہ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107