11

مریم نواز کی عمران خان پر کڑی تنقید

(ہاٹ لائن نیوز) بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہوئی شکست   پر  اپوزیشن   نے اپنی تنقیدی توپوں کا رُخ عمران خان کی طرف موڑ دیا ہے ۔مریم نواز  بولیں ،عمران خان عوام کی جان چھوڑدیں ۔ تھوڑی سی جوعزت ہے وہ بچاکے چلے جائیں۔بہت جلد پی ٹی آئی کا ٹکٹ رسوائی کانشان ہوگا۔مریم نواز کی وزیراعظم پر کڑی تنقید ۔کہتی ہیں خیبر پختونخوا کے الیکشن میں عوام نے مہنگائی کا غصہ نکالا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت ۔۔مریم نواز عدالت پیش ہوئیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ انہیں بخار ہے ۔ ڈاکٹر نے قرنطینہ کا مشورہ دیا ہے۔ سماعت ملتوی کردی جائے جس پرفاضل عدالت نے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم کوشدید تنقید کانشانہ بنایا۔کہتی ہیں ابھی وقت ہے عمران خان کے پی کے الیکشن میں ناکامی پرفوری مستعفی ہوجائیں۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے عمران خان کی حکومت سے مہنگائی کا بدلہ لے لیا۔آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔حکمرانوں نے عوام کومہنگائی سےپیس کررکھ دیا ۔

مریم نوازنے مولانا کو کے پی الیکشن میں شاندارکامیابی پرمبارکباد دی کہا کہ وہ فضل الرحمان کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔میاں نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے.

مریم نواز نے نیب پر خوب بھڑاس نکالی کہاکہ نیب روزانہ سماعت کی باتیں کرتا تھا ۔۔آج اس کے پاس کوئی ٖثبوت نہیں اس لئے عدالت سے مہلت مانگ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں