ٹیریان کیس میں عمران خان کے لیے بڑا ریلیف!عدالت نے فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا .

پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نا اہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، اپنی درخواست میں عبدالوہاب نے کہا کہ عمران خان خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیرن جیڈ وائٹ کو چھپایا ہے ، لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے انہیں نا اہل قرار دیا جایا۔

پٹیشن دائر کرتے وقت عبدالوہاب عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار تھے ، بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف جوائن کر کے انہوں نے پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی تھی جسے آج منظور کرلیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107