شاہد خاقان عباسی کا نیب کو کرپشن ثابت کرنے کا کھلا چیلنج!!! چئیرمین نیب کوکیا لقب دے ڈالا؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کو کرپشن ثابت کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں آج تک کتنے سیاستدانوں سے ریکوری ہوئی ہے، حکومت کو ساڑھے تین سال ہوگئے، ہمت ہے تو اب کرپشن کے کیس بھیجیں، حکومت چاہتی ہے کہ ڈیلی ویجز پر یہی نیب کا چیئرمین رہے۔

انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کہ وہ کسی کے خلاف بیان نہیں دیتے، حکومت اور نیب کو اوپن چیلنج ہے کہ مقدمے بنائیں اور ثبوت لائیں، جب وقت آئے گا تو ہم درخواست گزار بنیں گے، ہم پوچھیں گے کہ چینی، دوائیوں، ایل این جی اور فرنس آئل کے ڈاکے کس نے ڈالے.

ہم پوچھیں گے کہ کابینہ میں جو ڈاکو بیٹھے ہیں یہ کہاں سے آئے تھے اور کون لایا تھا۔ نہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے، اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، آئل ریفائنری بند ہوچکی ہے،چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہے، ڈیلی ویجر چیئرمین نیب اب منتوں پر آچکے ہیں، چیئرمین نیب کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی، چیئرمین نیب کا بھی جلد احتساب ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107