39

اسحاق ڈار کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا؟؟ سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا۔ اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبر شپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع بھی ختم ہو گیا.

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے، اسحاق ڈار کو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔ سابق وزیر خزانہ کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آرڈیننس کے تحت دو ماہ میں حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوگی ۔اسحاق ڈار کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ، اس لئے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے میں پیشرفت ہوگئی ہے۔

حکم امتناع ختم ہونے پر اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسحاق ڈار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق ہوجائے گا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان آ کر حلف نہ اٹھایا تو نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں