’’پی ٹی آئی ٹکٹ لینے والے ہیلمٹ پہن کر عوام میں نکلیں کیونکہ یہ اب ۔۔۔۔‘‘مریم نواز کا تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا مشورہ

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) مریم نواز نے عدالت سے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور خیبر پختونخواہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل حکمران جماعت ایک کے بعد ایک الیکشن ہار رہی ہے،اگلے جنرل الیکشن میں ان کی ٹکٹ لینے ولا کوئی نہیں ہوگا.

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ٹکٹ لینے والے یاد رکھیں اگر انہوں نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لیا تو عوام میں نکلنے سے پہلے ہیلمٹ پہن کر نکلیں کیونکہ پی تی آئی کا ٹکٹ رسوائی کا ٹکٹ بن چکا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اور لوگوں کی بات تو الگ آپ کے ایم پی اے ، ایم این اے آپ کے ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام اور مولانا کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی،ن لیگ کے آئندہ کے امیدوار کے بارے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ امیدوار کا اعلان وقت آنے پر نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا.

دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی، نیب نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بخار ہے ، ڈاکٹر نے قرنطینہ کا مشورہ دیا ہے۔ اپیلوں پر سماعت آئندہ کسی بھی تاریخ تک ملتوی کی جائے۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹر کی درخواست منظور کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107