50

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

کراچی(ہاٹ لائن نیوز)پاکستانیوں کے لیے خوشخبری یہ کہ نومبر کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 1.74 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، امریکا اور یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن نہ لگا تو برآمدات 18 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں اٹھائیس فیصد اضافے سے 7.8 بلین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات گزشتہ ماہ اکتوبر کے مقابلے میں آٹھ فیصد زیادہ رہیں، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس میں اکتوبر کی نسبت گیارہ فیصد اضافہ ہوا، بیڈ ویئر کی نو فیصد اور تولیے کی برآمدات میں اٹھائیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال کی نسبت نومبرکی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں پینتیس فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ سیکٹر میں نمایاں ریکوری ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال کی نسبت بیڈ ویئر میں 32 اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں ستائیس فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق امریکا اور یورپی ممالک میں لاک ڈاؤن نہ لگا تو برآمدات اٹھارہ ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں