پی ٹی آئی کو بدترین شکست کا سامنا! حمزہ شہباز اور مریم نواز نے بھی خاموشی توڑ دی

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) خیبر پختونخواہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر جہاں دوسری اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں وہی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے پی ٹی ائی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جن کا کہنا ہے کہ ’تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جارہی ہے۔

مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا مریم نواز نے لکھا کہ ’تبدیلی رسوائی بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر جارہی ہے۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ تبدیلی عوام کو مہنگائی، نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر جارہی ہے، تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جارہی ہے۔‘

ادھر حمزہ شہباز شریف نے بھی حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بدانتظامی، مہنگائی، کرپشن کا بدلہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے لیا، اس حکومت نے ملک کو دیوالیہ کرکے چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے گڑھ پشاور کے میئر کی نشست ہارنے کو نوشتہ دیوار سمجھے، حکومت کے اپنے بھی اس سچ کو چھپا نہیں پارہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام اس عذاب سے جلد چھٹکارا چاہتے ہیں، شفاف الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107