41

“پہلے اس کی چھٹی پھر ہم سے کرو بات”آصف علی زرداری نے ڈیل سے متعلق اشارہ دیدیا

نوابشاہ(ہاٹ لائن نیوز) آصف علی زرداری کہتے ہیں میں نے اسمبلی میں پہلے دن ہی کہہ دیا تھا یہ حکومت نہیں چلے گی، فارمولا بنا بنا کر ملک کا بیڑا غرق کر رہے ہیں، جب بھی ملک پر مشکلات آئی پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا، سپر پاور نے کہا تم سپر پاور ہو لیکن میں نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل سے ہم واقف ہیں، ملک کے تمام مسائل پیپلز پارٹی ہی حاصل کر سکتی ہے، ڈالر 180 کا ہوگیا ہے، جتنے ہمارے قرضے تھے اس حکومت میں ڈبل ہوگئے ہیں، ملک پر باہر کے لوگ مسلط کیے گئے ہیں، پہلے دن ہی کہا تھا نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی.

نیا پاکستان بنانا بہت آسان ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف نے پرانے کا بھی بیڑا غرق کر دیا۔ سابق صدر کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کیلئے کوئی مسئلہ نہیں، ان کیلئے مسئلے ہیں، اب یہ عالم ہےکہ وہ فرماتے ہیں کہ آکرہماری مددکریں کوئی ہم طریقہ بنائیں، فارمولہ بنائیں، میں نے کہا کوئی فارمولہ وارمولہ نہیں، تم نے یہ فارمولے بنا بنا کرملک کا خانہ خراب کردیا، جواب یہ ہے اب تم کرو اس کی چھٹی پھر کرو ہم سے بات۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں