35

بلدیاتی الیکشن !کونسی غلطی تحریک انصاف کو لے ڈوبی؟وزراء بھی پریشان

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں .

ان انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی۔ خیبر پختونخوا میں سترہ تحصیل نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں جبکہ کئی جگہوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں.

ان انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی ، پی ٹی آئی کے چار ،چار لوگوں نے کئی جگہوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اگر پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے ووٹ یکجا کرلیں تو یہ ووٹ بینک تحریک انصاف کا ہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے طاقتور بلدیاتی نظام کا جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کر دیا جبکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت اب بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، ان کی حیثیت عمران خان کے مقابلے میں سیاسی بونوں جیسی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی میں ٹکٹس کی تقسیم کو درست کرلیا جائے اور ایک امیدوار پی ٹی آئی کا الیکشن لڑے تو ووٹ بینک کا درست اندازہ ہو جائے گا کہ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں