نواز شریف سے ڈیل کا پہلا مرحلہ ناکام!تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

کراچی(ہاٹ لائن نیوز) نوازشریف سے ڈیل کی کوششوں کے پہلےمرحلے میں بریک تھرو نہ ہوسکا، انہوں نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے کڑی شرائط رکھ دیں ہیں۔

نوازشریف نے شرط رکھی کہ پہلےحکومتی اتحادیوں کوعلیحدہ کریں، شرط رکھی گئی کہ حکومتی اتحادی علیحدہ ہوں پھرعدم اعتماد کا سوچیں گے۔

مصدقہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہ نواز شریف سے ڈیل کی باتیں کی جارہی ہیں۔جس پر نواز شریف نے کڑی شرائط عائد کر دی ہیں۔

نوازشریف نے شرط رکھی کہ پہلےحکومتی اتحادیوں کوعلیحدہ کریں، شرط رکھی گئی کہ حکومتی اتحادی علیحدہ ہوں پھرعدم اعتماد کا سوچیں گے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں 3ماہ میں الیکشن کرانا ہوں گے، نوازشریف نے شرائط اہم ملکی شخصیت کے قریبی عزیز سےملاقات میں رکھیں۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب سے مریم نواز پر تحفظات بھی قائم ہیں، شریف خاندان کے خلاف مقدمات پر بھی معاملات طے نہ ہوسکے۔

اگلےماہ کے وسط میں مذاکرات کا دوسرامرحلہ شروع ہوگا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایازصادق کو نوازشریف نے اہمیت نہ دی، صرف سرسری ملاقات ہوئی، ایازصادق کو درخواست کےپانچ روز بعد ملاقات کا وقت ملا جو اکیلے نہ ہوسکی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107