33

افسوسناک خبر !!!نواز شریف کا علاج کرنے والے معروف ڈاکٹر خالق حقیقی سے جا ملے

کراچی(ہاٹ لائن نیوز) معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے، وہ برین ہیمرج کے باعث آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

طاہر شمسی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر جمعرات سے وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج تھے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی نے شعبہ طب میں شاندار خدمات سرانجام دیں، انہوں نے پہلی بار 1995میں بون میرو ٹرانسپلانٹ متعارف کرایا تھا، سیکڑوں افراد کا بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا۔

انہوں نے کورونا کی پہلی لہر کے دوران پلازمہ سے علاج کا طریقہ دریافت کیا، سنہ دو ہزار سولہ میں ڈاکٹر طاہر شمسی کو امریکا میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر طاہر شمسی میاں نواز شریف کےلاہور میں دوران علاج حکومتی میڈیکل بورڈ کے ممبر بھی رہے، ان کی نماز جنازہ ٹیپوسلطان روڈ میں نجم مسجد ادا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں