21

خیبر پختونخواہ الیکشن میں ہار!وزیر اعظم اپنی ہی جماعت پر برس پڑے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے غلطیاں کیں، جس کا قیمت ادا کی۔

سوشل میڈیا سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شکست کیوجہ غلط امیدواروں کا چناؤ قرار دیا اور اس کو فاش غلطی قرار دیا۔

وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شکست پر کہا کہ پی ٹی آئی نےپہلےمرحلےمیں غلطیاں کیں.

اب خودبلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی کی نگرانی کروں گا۔ خیبرپختونخواسمیت ملک بھرمیں انتخابات کی نگرانی کروں گا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دوسرےمرحلےمیں پی ٹی آئی مضبوط ہوکرسامنےآئےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں