34

عمران خان اور ان کے چمچوں کی خود ساختہ مقبولیت!کے پی کے میں تبدیلی کا جنازہ نکل آیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی پر خوب تنقید کی،کہتی ہیں کے پی میں تبدیلی جنازہ نکل آیا ، انتخابات کےبعد عمران خان اور چمچوں کڑچھوں کی خود ساختہ مقبولیت کا ریفرنڈم عوام نے بھی دیکھ لیا .

ان کا کہنا تھا کہ ہر گلی محلے سے حکومت سے استعفی کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے ،ایسے نتائج کے بعد اگر کچھ شرم ہوتی تو عمران خان استعفی دے دیتے،مسلم لیگ ن اب کے پی کے بعد پنجاب میں اس تبدیلی کو دفن کرے گی،حکومت نے پنجاب میں گھبرانا نہیں ہے تبدیلی کا اچھا جواب دیں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہباز گل کی باتوں کو جواب دینا پسند نہیں کرتیں وہ خاتون کو جوتے کے تسموں سے باندھنے کی بات کر رہے ہیں،انہیں اس وقت سے ڈرنا چاہیے جب عوام ان کو بوٹوں کے تسموں سے باندھے گی ،ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو شہبازشریف کے ثبوت کورٹس کیوں نہیں لے کر جاتے لندن کورٹ میں بھی آپ کو جوتے کے نیچے رکھا ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فارن فنڈنگ کیس کا جواب کیوں نہیں دیتے،ثبوت الیکشن کمیشن کے پاس ہے انہو نے منی لانڈنگ ٹی بوائے اور اکائونٹٹنٹ کے نام پر کی اور تئیس اکائونٹس تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں