مہنگائی کے باوجود مہنگی موٹر سائیکلوں کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ!!!کم قیمت موٹر سائیکل کی فروخت گر گئی،عجیب و غریب اعداد شمار سامنے آگئے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے جہاں ملک میں کم قیمت موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی کمی ہوئی ہے وہیں حیران کن طور پر مہنگی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔رواں سال مقامی طور پر تیار ہونے والی چینی اور جاپانی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کئی مرتبہ اضافہ ہوا.

تاہم اس کے اثرات صرف کم قیمت موٹر سائیکلوں پر ہی دیکھے گئے ہیں۔نجی اخبار ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابقایٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) جہاں فروخت کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے تو وہیں چینی موٹر سائیکلیں تیار کرنے والے معمول کی فروخت برقرار رکھنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ای ایچ ایل نے نومبر کے مہینے میں ایک لاکھ اٹھائیس ہزار پانچ سو تین یونٹس فروخت کرکے ماہانہ فروخت کا نیا ریکارڈ بنایا اور اکتوبر کے مہینے میں ایک لاکھ پچیس ہزار اکتیس یونٹس کی فروخت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

دوسری جانب چینی موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی روڈ پرنس کی فروخت تئیس فیصد کمی کے بعد باؤن ہزار 289 رہی جبکہ یونائیٹڈ آٹو موٹر سائیکل کی فروخت بیس فیصد کمی کے ساتھ ایک لاکھ 36 ہزار 812 یونٹس رہی۔راوی موٹر سائیکل کی فروخت 53 فیصد کمی کے بعد 3 ہزار 879 یونٹس سے ایک ہزار 810 یونٹس پر آگئی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107