جنید صفدر کی شادی پر ساراخرچہ کون کرتا رہا ؟ شہباز گل ننے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے مسلم لیگ ن کو آرے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ پورا خاندان کرپٹ ہے،انہوں نے کہا کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے اہم خطاب کیا،ماضی کے ایک حکمران رات بھر تقریر کی پریکٹس کرتے رہے.

پرویز رشید نے تقریر لکھی، مریم نواز نے انہیں پریکٹس کروائی، انہیں او آئی سی کے پلیٹ فارم پر تقریر کرنے کا موقع نہیں دیا گیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری شوگر مل کے ملازم ملک مقصود کی تنخواہ 25 ہزار تھی، ملازم کے اکاؤنٹ میں چار سو کروڑ جمع ہوئے جبکہ کیشیئر محمد اسلم کی تنخواہ 10 ہزار اور اکاؤنٹ میں 2 ارب جمع کروائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے تو عدالت میں تسلیم کیا تھا کہ قطری آپ کے اے ٹی ایم ہیں، ان سے جواب مانگو تو کہتے ہیں قطری شہزادے نے پیسے دیے، جواب دیں، کس سروس کے عوض یہ پیسے دیئے گئے، ہم اپوزیشن میں بھی ہوں گے تو این آر او نہیں دیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بھارت سے خریدے گئے کپڑوں پر کوئی بات نہیں کرتا، اتنے دن جاری رہنے والی شادی کی تقریب پر لارڈ مئیر کے امیدوار نے خرچہ کیا، لارڈ میئر امیدوار کو یہ بھی نہیں پتہ کہ انہیں ٹکٹ ملنا بھی ہے یا نہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107