51

“ہم خیبر پختونخواہ میں اس لیے ہارے کیونکہ ۔۔۔” فواد چوہدری نے عجیب و غریب منطق پیش کر دی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے انتخابات دو حوالوں سے اہم ہیں، پہلی بار حکومت نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرائے اور مضبوط مقامی حکومت کا وعدہ صرف عمران خان نے پورا کیا۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست تحصیل سطح پر ووٹ سے منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل ہورہے ہیں، ورنہ کتنا آسان ہے کہ وزیراعلیٰ کی صورت میں ڈکٹیٹر رکھو، کام چلاؤ، جو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نون کی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ آج بھی اس روئیے کا شکار ہیں، اب پنجاب میں بھی بااختیار نظام قائم ہونے جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں