فواد چوہدری مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے کیا کرتے رہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنماء عطا تارڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کے لیے ایڑھی چوٹی کا ذور لگایا لیکن شہباز شریف نے انہیں پارٹی میں شامل نہیں کیا.

انہوں نے کہا کہ ان کی تربیت ہی ایسی ہے کہ یہ اب عمران خان کو گالیاں نکالتے ہیں۔شہباز شریف کے خلاف کیسز میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں اور ان کیسز میں انکوائریاں بھی ہوئیں مگر عدم شواہد کی بنیاد پر یہ کیسز عدالتوں میں آگے نہیں بڑھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ذاتی انتقام لینے پر عوام کے پیسے خرچ کر رہی ہے، شہزاد اکبر ملک سے فرار ہونے کیلئے موقع کی تلاش میں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107