51

حمزہ شہباز بڑی مشکل پھنس گئے! نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کروا دیا ۔ عدالت سے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی،احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تو حمزہ شہباز کمر درد کی وجہ سے پیش نہ ہوئے۔

عدالت میں نیب نے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا جس میں درخواست کی مخالفت کی گئی ۔ نیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر مل کے سی ای او ہیں۔شکایت موصول ہوئی کہ تین سو ساٹھ ملین کی رقم ڈرینیج سسٹم کی بجاٸے رمضا شوگر مل کے لیے نالےکی تعمیر پر صرف کی گئی ۔ نالہ رمضان شوگر مل کے فنڈز کی بجاٸے قومی خزانے سے تعمیر کیا گیا ۔

پچیس سال تک رمضان شوگر مل کا سیوریج کا کوئی نظام نہیں تھا بعد میں قومی خزانے سے بنایا گیا . شہباز شریف نے بدنیتی سے رمضان شوگر ملز کے علاقہ میں نالے کی تعمیر کی ہدایات جاری کیں ۔نالے سے رمضان شوگر مل اور شریف ڈیری ہی سب سے بڑی بینیفشری ہیں ۔نالے کے قریب واقع گیارہ آبادیوں میں سے صرف دو آبادیاں ہی اسے استعمال کرسکتی ہیں ۔

ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ نالہ رمضان شوگر ملز کے لیے ہی بنایا گیا ۔شواہد موجود ہیں کہ اس جرم میں حمزہ شہباز پوری طرح ملوٹ ہیں۔ ثبوتوں کی بنیاد پر قوی امکان ہے کہ ملزمان کو سزائیں ہوں گی لہذا عدالت حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست مسترد کرے ۔ عدالت نے نیب کے جواب کے بعد وکلا کو دس جنوری کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں