36

وہی ہوا جس کا ڈر تھا!!!خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن ، حکمران جماعت کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا

پشاور(ہاٹ لائن نیوز ) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو نہ صرف کئی علاقوں میں اپ سیٹ شکست ہوئی بلکہ حریف جماعت جے یو آئی ف اس سے آگے بھی نکل گئی۔

چار شہروں میں میئر کا الیکشن ہو رہا ہے جن میں سے مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدواروں نے میدان مارلیا ہے جب کہ دیگر دو شہروں میں بھی پی ٹی آئی پیچھے ہے۔

چونسٹھ میں سے انیس تحصیلوں میں بھی جے یو آئی آگے ہے، پی ٹی آئی پندرہ تحصیلوں میں اور آزاد امیدوار بارہ تحصیلوں میں آگے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی بھی 8 تحصیلوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

جماعت اسلامی تین، تحریک اصلاح پاکستان اور مسلم لیگ ن دو دو تحصیلوں میں سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی ایک تحصیل میں آگے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں