گیس کا بحران شدید!!! وفاقی وزیر حماد اظہر نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )ملک میں گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے۔گھروں میں ایک وقت کا کھانا بنانا تو درکنار چائے بنانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

ایسے میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے عوام کو ایک بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن دیے جاتے رہے.

اب ملک میں گیس کی ڈیمانڈ ہر روز بڑھ رہی ہے، توانائی کی طلب اور رسد میں توازن لانے کے لیے متبادل ذرائع کی طرف جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ گیس کا بے دریغ استعمال نہ روکا گیا تو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں دنیا کا سب سے بڑا ڈومیسٹک گیس پائپ لائن نیٹ ورک ہے ، سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107