حکومت کو عوام پر رحم نہ آیا!!!! بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) سینٹرل پاؤرپر چیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو ایک بار پھر بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دی گئی درخواست میں نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےبجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ نومبر میں کُل آٹھ ارب اڑتالیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو آٹھ ارب چوبیس کروڑ یونٹ فروخت کیے گئے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہےکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت انتیس دسمبر کو ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107