44

منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت!!!شہباز شریف کے اہم ساتھی پر فرد جرم عائد

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان پر فرد جرم عائد کر دی اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی دس جنوری تک ملتوی کر دی۔احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ اور آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت کی.

شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی،جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شریک ملزم علی احمد خان پر فرد جرم عاٸد کر دی ۔

ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو شھادت کے لیے طلب کر لیا۔ آشیانہ کیس میں نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوائی اور امتیاز احمد کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروا رہے ہیں.

عدالت نے وکلا سے جواب کے نقول درخواست گزاروں کے وکلا کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے وکلا کودلائل کے لیے طلب کر لیا ۔ عدالت نے منی لانڈرنگ اور آشیانہ کیس کی سماعت دس جنوری تک ملتوی کر دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں