44

ق لیگ این ایکشن!پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کئی رہنما توڑ لیے

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) پیپلزپارٹی سرگودھا کے جنرل سیکرٹری چودھری وارث ندیم وڑائچ ایڈووکیٹ، یوسی بھابھرا سے ن لیگ کے چیئرمین چودھری آصف رانجھا اور سابق چیئرمین چودھری محمد باطن رانجھا نے مسلم لیگ ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے،بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں، لیڈر کو پتہ ہوتا ہے کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری کولیشن شاندار تھی، سیاسی طور پر آصف علی زرداری سب کو ساتھ لے کر چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، الیکشن مہم کے دوران ہمارے دور حکومت کے کام لوگوں کو یاد کروائیں، سیاست میں جو عوام کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے انہیں عوام کا ترجمان بننے کا بھی کوئی حق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں