وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس طلب!!! کون کون معاملات زیر بحث آئینگے؟؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس منگل کو ہو گا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ چودہ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کو او آئی سی اجلاس بارے اعتماد میں لیا جائے گا، چودہ نکاتی ایجنڈے میں وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے، بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی میں ٹیکس چھوٹ ،کونسل آف چارٹڈ اکاؤنٹنٹس کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی ۔

ایجنڈے کے مطابق نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس میں کے پی ممبر کی تعیناتی ،اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری پولیس ایکٹ دو ہزار اکیس کے مسودے ،شمشاد اختر کو پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دی جائے گی ،نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی ۔

بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی نامزدگیوں،جینکو ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر کے نام کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ۔جامشورو پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ممبر کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107