46

پشاور میں سینیٹ نشست پر الیکشن!!!شوکت ترین کی کامیاب ہوپائیں گے یا نہیں؟

پشاور (ہاٹ لائن نیوز) تحریک انصاف نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کرا کر شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا جب کہ مشیر خزانہ کے سامنے اے این پی کے شوکت امیر زادہ، پی پی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کےظاہر شاہ مدمقابل ہیں۔

ایک سو پینتالیس ارکان پرمشتمل صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کےچورانوے ارکان ہیں، جے یو آئی ف کےارکان کی تعداد پندرہ، اے این پی کی بارہ ، مسلم لیگ ن سات، پیپلز پارٹی پانچ، بلوچستان عوامی پارٹی چار ، جماعت اسلامی تین اور،مسلم لیگ ق کاامیدوار ہے .

جب کہ آزاد ارکان کی تعداد چار ہے۔سینیٹر منتخب ہونے کےلیےامیدوار کو 145 ارکان میں سے پچاس فیصد سےزیادہ ووٹ درکار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں