’’ عمران خان نے کرپشن کی ،گواہیاں بھی مل رہی ہیں ‘‘

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان کرپشن کر رہے ہیں ان کے ساتھ بیٹھے لوگ بھی کرپشن میں ملوث ہیں،اور ان سب کی گواہیاں ان کے دائیں بائیں بیٹھے لوگ ہی دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کے اپنے لوگ آپ پر الزام لگاتے ہیں کہ جہانگیر ترین عمران خان کے خرچے اٹھاتا تھا، بہترسال کی تاریخ میں کسی نےکرپشن کی ہے تو وہ عمران خان ہیں،عمران خان کی کرپشن کی گواہی ان کےدائیں بائیں بیٹھے لوگ دے رہےہیں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ عمران خان نےکویڈ فنڈ کا پیسہ کھایا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ کیا نوازشریف اور شہبازشریف نےکہا تھا کہ چینی ایکسپورٹ کی اجازت دو؟ آپ نے چینی ایکسپورٹ کی اجازت اس لیے دی کہ مافیا کی جیبیں بھریں، آپ نے مصنوعی قلت کی پھر چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، چینی کی قیمت میں اضافےکے بعد دگنی قیمت پر چینی درآمدکی، کیا نواز شریف اور شہبازشریف نے یہ سب کرنےکا مشورہ دیا تھا؟

ترجمان مسلم لیگ نے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کے فوبیا کا شکار ہیں، آپ نےہر وہ جھوٹا الزام لگایا جس سے پاکستان اور اس کےامیج کو نقصان پہنچا، آپ کی اصل پوزیشن تھانےکے ایس ایچ او کی ہونی چاہیےتھی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107