34

وزیر اعظم کا الجزیرہ کو انٹرویو!!!اپوزیشن جماعتوں کا سخت رد عمل سامنے آگیا

کراچی (ہاٹ لائن نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کے مجموعی قرضوں میں ستر فیصد اضافہ کیا ہے، تین سال میں 20.7 ٹرلین روپے کے قرضے لیکر آپ دوسروں پر الزام ڈال رہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان آج ہفتہ وار رپورٹ میں مہنگائی کی مجموعی شرح انیس اعشاریہ انچاس فیصد ہو گئی ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کیا تین سال میں ریکارڈ قرضے، مہنگائی، بیروزگاری اور بحرانوں کے ذمہ دار بھی موجودہ حکومت نہیں کوئی اور ہے ؟ حکومت کب اپنی ذمہ داریاں قبول کرے گی ؟ شاید ان کو ابھی تک احساس نہیں ہوا کہ یہ حکومت میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں