وزیر اعظم کا بلین ٹری منصوبہ!!!اہم ملک منصوبے میں شامل ہوگیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) وزیراعظم کے کلائمنٹ چینج ویژن سے عالمی اشتراک کے مزید دروازے کھل گئے ، سعودی عرب نے پاکستان کیساتھ اشتراک کےعمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی سفیرکی معاون خصوصی ملک امین اسلم سےان کےدفترمیں ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران پلان کو آگے بڑھانے کا فارمولا تیار کیا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیاگیا کہ پاک سعودی ماہرین کامشترکہ اجلاس آئندہ ماہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان ماہرین کے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔ سعودی حکومت کی جانب سےمعاون خصوصی امین اسلم کو دورے کی دعوت دی گئی ، سعودی گرین اینیشی ایٹوکااشتراک پاکستان کے بلین ٹری منصوبے سے ہوگا۔

پہلے مرحلے میں سعودی عرب کلائمٹ چینج ماہرین کی ٹینکیکل ٹیم پاکستان بھیجے گا ، جس کے بعد پاکستانی کلائمٹ چینج ماہرین کا وفدآئندہ ماہ سعودی عرب کادورہ کرے گا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107