پاکستان کب تک پولیو فری ہو جائیگا؟؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑی خوشخبری سنا دی

روالپنڈی(ہاٹ لائن نیوز ) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ دو ہزار اکیس مبارک سال ہے کیونکہ ابھی تک کوئی پولیو کا کیس سامنے نہیں آیا، ہم دو سال محنت کرتے رہے تو پاکستان کو بھی پولیو فری قرار دے دیا جائیگا،یکم جنوری کو پورے پنجاب میں تین کروڑ خاندانوں کا ہیلتھ کارڈ دے دیا جائیگا،

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڑ خاندان کے سربراہ کو ملے گا۔روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کا عمران خان نے اعلان کر دیا،یکم جنوری کو پورے پنجاب میں تین کروڑ خاندانوں کا ہیلتھ کارڈ دے دیا جائیگا،ہیلتھ کارڑ خاندان کے سربراہ کو ملے گا۔

انہوںنے کہاکہ پچاسی لاکھ خاندانوں کو ہم ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں، ڈی جی خان اور ساہیوال میں تمام عوام کو ہیلتھ کارڈ دے چکے ہیں،یکم جنوری دو ہزار بائیس سے لاہور اور بائیس جنوری کو راولپنڈی میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جائینگے،تمام پاکستانی اپنے شناختی کارڈ لازمی بنوائیں اور زوجیت ضرور لکھوائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ راولپنڈی میں ننانوے فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا چکے ہیں،سات لاکھ چودہ ہزار سات سو چالیس بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں،انتیس ہزار مسنگ بچوں کو ڈھونڈ کر اب پولیو کے قطرے پلانے ہیں،


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107