143

الیکشن کمیشن پر دھاندلی کرانے کے الزامات!!جمشید اقبال چیمہ بھی بڑی مشکل میں پھنس گئے، نا اہل ہونے کا بھی خطرہ

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) الیکشن کمیشن نے دھاندلی کروانے اور پیسے لینے کے الزامات پر پی ٹی آئی رہنما جمشیداقبال چیمہ کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ الیکشن کمیشن کا 2رکنی بینچ 21دسمبرکوکیس کی سماعت کرے گا۔ جس کے لیے جمشید اقبال چیمہ کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جمشید اقبال چیمہ کونوٹس جاری کررکھا ہے ، جس میں جمشیداقبال سےالزامات پرثبوت طلب کئے ہیں۔یاد رہے جمشیداقبال نےٹی وی پروگرام میں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کروانے اور پیسے لینے کے سنگین الزامات عائد کیے تھےْ۔یاد رہے این اے ایک سو تینتیس کے ضمنی انتخاب کے لیے پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے ایک دن بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے غلط قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں