احساس راشن کارڈ!کریانہ سٹور مالکان کے لیے بڑی خوشخبری،حکومت نے بڑے منافع کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) حکومت نے احساس راش کارڈ منصوبہ میں رجسٹرڈ ہونے والے کریانہ سٹور مالکان کو خوشخبری سناتے ہوئے ان کے لیے آٹھ فیصد منافع کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر ہی غور کیا گیا۔

نجی نیوز چینل نے زرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جلاس میں احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دی گئی ہے، کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی رقم کے ساتھ آٹھ فی صد کمیشن بھی دیا جائے گا۔

جبکہ معاون خصوصی وزیر اعظم ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ راشن کمیشن کا مقصد کریانہ مالکان کی حوصلہ افزائی ہے، اس پروگرام پر عمل درآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے ہو رہا ہے، کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیے جائیں گے،ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ انعامات میں گاڑیاں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107