عمران خان کیخلاف نئی سازش تیار!!!سازش کے پیچھے کے کردار کون ہیں؟ کچا چٹھا کھل گیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وفاقی وزیر غلام سرور خان کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف سازش تیار ہو رہی ہے۔اور اس سازش کے پیچھے وہی ہاتھ جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں،اور عمران خان کے خلاف سازش کے پیچھے اور بھی بہت سارے ہاتھ ہیں.

جن کی ایک نہیں چلے گی.اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس وجیہہ الدین پارٹی سے نکالے جانے کی وجہ سے پروپیگنڈہ کا حصہ بن گئے ، ان کے پیچھے وہ طاقتیں ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ہے۔

غلام سرورخان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جس بے دردی سے ملک لوٹا،اسی بے دردی سے پیسہ خرچ کر رہے ہیں، آصف علی زرداری بے نظیر اور بھٹو جیسا مقام حاصل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، پنجاب اور باقی صوبوں میں پیپلز پارٹی کی بحالی کا کوئی امکان نہیں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107