56

او آئی سی کا اسلام آباد میں اجلاس، کونسی 150 سے زائد شخصیات آج پاکستان آئینگی؟؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز )او آئی سی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا جس کے لیے مختلف اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔او آئی سی کے اجلاس کے لیے آج 150 سے زائد اہم شخصیات آج پاکستان پہنچے گی جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں.

انڈونیشیا کی وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوارزبیدہ جلال نے مہمان کا استقبال کیا۔ اوآئی سی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش کےوزیرخارجہ شہریارعالم ، ترکی کےوزیرخارجہ،تاجکستان کےڈپٹی وزیرخارجہ اور افغان وزیرخارجہ آج اسلا م آباد پہنچیں گے۔ ترکی ڈپٹی چیف آف کیبنٹ اور سفیربھی آج وفد کیساتھ اسلام آباد آئے گا جبکہ سوڈان کاوفدعلی الصادق علی کی سربراہی میں کل اسلام آباد پہنچے گا۔

گلف کوآپریشن کونسل کےسیکرٹری جنرل نائف بن فلح ، کویت اورآذربائیجان کےوزیرخارجہ بھی آج اسلام آبادپہنچیں گے۔ خیال رہے او آئی سی وزرائےخارجہ کا 17واں غیر معمولی اجلاس انیس دسمبر کوہو گا، اجلاس بطور صدر سعودی عرب کی دعوت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں