خانیوال الیکشن میں مردہ بھی ووٹ کاسٹ کر گیا۔۔اس خبر پر وزیر اعظم بھی پریشان،عمران خان نے کیا کہا؟

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز)گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس کی بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ خانیوال میں الیکشن کے دوران مردہ بھی ووٹ ڈال گیا۔

جس پر اجلاس میں شامل تمام اراکین نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ ترجمانوں کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر بات چیت بھی کی گئی.

بریفنگ کے دوران ارکان کو کو بتایا گیا کہ خانیوال میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک مردہ ووٹ ڈال گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس لیے الیکٹرانک ووٹنگ کے خلاف ہیں کہ جعلی ووٹنگ نا رک جائے لیکن انتخابی نظام میں شفافیت کیلئے ای وی ایم ضروری ہے۔

ترجمانوں کے اجلاس میں معاشی صورتحال پر مشیرخزانہ شوکت ترین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلد ڈالرز کا ایکسچینج ریٹ کم ہو جائے گا، حکومت عوام کو ایک کھرب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت مہنگائی کم ہے، معاشی بہتری کے بعد مہنگائی میں مزید کمی واقع ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107