43

بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر ہو گے یا نہیں؟؟؟ شبلی فراز کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کہتے ہیں بلدیاتی الیکشن ای وی ایم پر ممکن نہیں۔اس لیے انے والے الیکشن ای وی ایم پر نہیں ہو نگے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے مزید کہا کہ صرف میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن ای وی ایم پرہوسکتے ہیں۔

شبلی فراز نے پروگرام میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم قومی اور صوبائی اسمبلی کے چناؤ کے لیے بنائی گئی ہے ، بلدیاتی انتخابات میں زیادہ پینل ہو تے ہیں، اس لیے یہ مشین استعمال نہیں ہو سکتی۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود مشینیں نہیں بناتی، وہ صرف الیکشن کمیشن کو خریداری میں سہولت فراہم کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں