اپوزیشن جماعتوں کے لیے بڑی خبر!!الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات ای وی ایم پر کرانے کی حامی بھر لی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ای وی ایمپر کرانے کے لیے تیار ہو گیا ہے،اور ادارہ نے وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو پچاس ای وی ایم مشینیں فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ ان مشینوں پرفرضی الیکشن کرایا جائےگا.

تاکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکیں۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے انتالیس سو ای وی ایم مانگی تھیں جس پر وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے معذرت کرتے ہوئے صرف میئر کے انتخابات کیلئے ای وی ایم فراہم کرنے کا کہا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107