پاکستان ریفائنری کیوں بند ہوئی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کراچی (ہاٹ لائن نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ریفائنری بند ہونے کی اصل وجہ اس سے فرنس آئل کی خریداری نہ کرنا ہے،جبکہ اس دوران پی ایس نے تمام آئل باہر سے امپورٹ کیا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ پاکستان ریفائنری سے فرنس آئل خریدنے کے بجائے بھاری امپورٹ ہوئی جبکہ پی ایس او نے پانچ ماہ میں 6 لاکھ ٹن فرنس آئل امپورٹ کیا، ابھی بھی ایک جہاز فرنس آئل بندرگاہ کے باہر موجود ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ریفائنری اس لیے بند ہوئی کیونکہ بجلی گھر ریفائنری سے فرنس آئل نہیں خرید رہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی مشہور زمانہ قابلیت سمجھ سے بالاتر ہے۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107