ملکی سیاست میں نئی صف بندیاں ؟؟؟ چوہدری شجاعت حسین کا نواز شریف سے رابطہ ،نواز شریف نے بڑی خواہش کا بھی اظہار کر دیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدر ی شجاعت حسین نے نواز شریف سے رابطہ کیا اور نواسے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔

جبکہ نواز شریف نے ایک بار پھر چوہدری شجاعت حسین ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اور انہیں دورہ لندن کی دعوت دی اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا.

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے چوہدری پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

نواز شریف نے کہا تھا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107