ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی مقبولیت،پی سی بی نے تاریخی فیصلہ کر لیا

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کی تقرری کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی پرفارمنس کوچ ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ ،فیلڈنگ کوچ اور پاور ہٹنگ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

پاسکتان کی تاریخ میں اس سے قبل پاور ہٹنگ کوچ کی مچال نہیں ملتی،تاریخ میں پہلی بار پی سی بی نے اس عہدے کے لیے درخواستیں وصول کرنے کا ٖفیصلہ کیا ہے۔

جبکہ کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تعینات ہوں گے اور کوچز کا کردار نئی نسل کے کرکٹرز پر فوکس ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق کوچز کے خواہشمند افراد 17 جنوری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107