عمران خان ایک بار پھر عدالت میں پیش!!!کونسے کیس میں اس بار وزیر اعظم عدالت پیش ہوئے؟پتہ چل گیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کے خلاف ہتکِ عزت کے کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے عدالت میں اپنے بیان حلفی میں کہا کہ فلاحی منصوبے پر جھوٹے الزامات لگا کرسیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے.

وزیر اعظم نے عدالت سے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عدالت ایسے الزامات پرمثالی فیصلہ دے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ای کورٹ سے عدالتی کارروائی چلانا ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے معزز عدالت کے قیمتی وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہوتی ہے اور کیسوں کو وقت میں نمٹانے میں معاونت ہوگی.

ای کورٹ کے تعارف اور کارروائی کامیاب طریقے سے عمل میں آنے پر عدلیہ اور حکومتی ادارے دادِ تحسین کے مستحق ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ پر لوگوں کا اعتماد قائم ہے، شوکت خانم ٹرسٹ دنیا میں منفرد اور واحد مفت کینسر کے علاج کا ہسپتال چلا رہی ہے.

ایسے فلاحی منصوبے کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا کر سیاست کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے، عدالت سے امید ہے کہ وہ ایسے الزامات پر مثالی فیصلہ دے کر آئندہ کیلئے اس روایت کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107