43

کونسا طبقہ مہنگائی سے کتنا متاثر…؟؟کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح کتنی رہی؟ نا قابل یقین اعداد و شمار سامنے آگئے

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سب سے کم آ مدن والے افراد کیلئے مہنگائی 21.42 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں0.55 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح انیس اعشاریہ انچاس فیصد ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں سترہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ ہفتے بجلی چارجز سترہ پیسے فی یونٹ بڑھ کر چھ اعشاریہ پچہتر روپے سے سات اعشاریہ پینتالیس روپے فی یونٹ ہوگئے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتے میں دال مسور چار اعشاریہ پینتالیس فیصد، دال چنا کی قیمت میں 2.08 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گھی، لہسن اور کیلے بھی مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پندرہ اشیا سستی اور 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں