بھٹو اور شریف خاندان ملک کو تباہ کیا!وزیر اعظم کا الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو،دونوں خاندانوں کو پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ عربی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس سب کچھ تھا مشن کےطور سیاست کا رخ کیا جبکہ ہمارے یہاں اکثر لوگ پیسہ کمانےکیلئےسیاست کا رخ کرتےہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بدحالی کےذمہ داربھٹو اور شریف خاندان ہیں۔

غیرملکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ،بھٹو اورشریف خاندان نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا۔عمران نے کہا کہ ہم ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں، ہمارا مقابلہ دو ایسے خاندانوں سے ہے جودولت سےمالا مال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیرقائم نہیں رہ سکتا اورکرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کا سب سے زیادہ فنڈ جمع کرنے والا شخص ہوں جبکہ میرےوالد نے پاکستان کی اپنی نوعیت کی پہلی انجینئرنگ کنسلٹنسی فرم قائم کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھیل ہمیں ہار جیت اور حالات کا سامنا کرنےکا فن سکھاتاہے،جیت سے زیادہ ہار ہمیں غلطیوں سے سکھاتی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی اسکینڈل پر حکومت حرکت میں آئی جبکہ وزیروں کےخلاف بدعنوانی کےالزامات سامنے آئے تو خود شفاف تحقیقات کرونگا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107