72

وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم رہنماؤں اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس!!اجلاس میں کیا ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں اور اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس کی اب اندرونی کہانی سامنے آنا شروع ہو گئی ہے،اجلاس میں بیرسٹر شہزاد اکبر نے شرکاء کو شہباز شریف منی لانڈرنگ کیسز پر تفصیل سے آگاہ کیا اور قانونی امور پر بریفنگ دی۔

جبکہ شرکاء کو شہباز شریف کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حقائق سے بھی آگاہ کیا گیا،اجلاس میں وزیر اعظم نے ترجمانوں کو شہباز شریف کی منی لانڈرنگ سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت دی،اور کہا کہ عوا م کو اسان الفاظ میں شریف فیملی کی لوٹ مار سے متعلق آگاہ کیا جائے.

اجلاس میں حماد اظہر نے شرکاء کو ملک میں تونائی کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز نے ملک کے معاشی اعشاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے شوکت عزیز کو عوام کو جلد از جلد ریلیف دینے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں