او آئی سی اجلاس میں اہم امریکی نمائندہ سمیت کون کون سے ممالک کے نمائندگان شریک ہونگے ؟؟؟بڑی خبر

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز ) او آئی سی وزراء خارجہ اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے،جس کے بارے میں شاہ محمو دقریشی نے میڈیا کو برینگ دی.

اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو رتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 19 دسمبر کو اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں امریکا کے مندوب خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ بھی شرکت کریں گے جو بڑی مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائیکا پلس میں شامل جرمنی، جاپان، اٹلی، آسٹریلیا کے مندوب خصوصی برائے افغانستان بھی خصوصی دعوت پر او آئی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جبکہ افغان وزیر خارجہ امیر متقی بھی وفد کے ہمراہ کانفرنس میں افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔

ادھر سعودی عرب کا وفد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔ سعودی عرب کے شعبہ افغان امور کے سربراہ شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر اور شہزادہ جلوی بن ترکی پر مشتمل وفد جمعہ کی صبح اسلام آباد پہنچا، جن کا استقبال پاکستان میں سعودی سفیر اور دفتر خارجہ کے سینیئر عہدیداروں نے کیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107