نواز شریف کا پاکستان میں علاج کرنے والا ڈاکٹر خود بڑی بیماری میں مبتلا ہو گیا

کراچی(ہاٹ لائن نیوز) ملک کےسب سے بڑے ہیموٹولوجسٹ ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کا شکار ہوگئے ہیں.

نجی نیوز چینل کےمطابق ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے بتایا کہ برین ہیمرج کا شکار ہونے والے ڈاکٹر طاہر شمسی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ہنگامی بنیادوں پر ان کا آپریشن کیا گیا۔

ڈاکٹر ثاقب انصاری کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا آپریشن کامیاب ہوگیا ہے اور انہیں آپریشن تھیٹر سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ چند روز ڈاکٹرز کے آبزرویشن میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر شمسی ہی وہ ڈاکٹر ہیں جنہیں نواز شریف کے علاج کے لیے خصوصی طور پر کراچی سے لاہور بلایا گیا تھا۔جبکہ ان کے مشورے پر نواز شریف کو باہر جانے کی سفارش کی گئی تھی


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/hotlinenews/public_html/wp-includes/functions.php on line 5107